ملاکنڈ(کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وسابق وفاقی وزیرلعل محمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے دورِ حکومت میں بھی سینیٹر رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز
لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور تاحیات اسی جماعت کے ساتھ وابستہ رہے۔
مرحوم لعل محمد خان نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے وقف کئے رکھی، ان کے انتقال پرملک بھر کی سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لعل محمد خان کی پارٹی اور عوام کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
گورنرخیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ لعل محمد خان نے ہمیشہ عوامی سیاست کو ترجیح دی اور پیپلز پارٹی کے نظریے کو مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کیا، مرحوم کی خدمات خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر بھی مختصر علالت کے بعد 83 برس عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
مرحوم تاج حیدر کو بروز بدھ (9 اپریل)کو منوں مٹی تلے دفن کردیا تھا تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے،
ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھور لائنز کراچی سے حاصل کی۔تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کےلیے بھی لکھا اور مختلف اخبارات میں کالم بھی تحریر کیے۔
انہوں نے اپنے ڈراما سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔
تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ان کا شمار
اس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتاتھا۔




