فارورڈ کہوٹہ : ہوٹل کے کمرے سے ملازم کی لاش برآمد

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل ) فارورڈ کہوٹہ ضلع حویلی میں محمود گلی کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

ابتدائی شناخت کے مطابق لاش ہوٹل کے ملازم شوکت کی ہے ، جس کا تعلق حویلی کے گاؤں لوئیاں سے بتایا جا رہا ہے ۔

پولیس نے لاش کی برآمدگی کے بعد فوراً بعد موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے نیلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل

حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شوکت کی موت قتل ، خودکشی یا کسی طبی وجہ سے ہوئی ۔

پولیس نے علاقے میں موجود تمام شواہد اکٹھے کرنا شروع کر د ئیےہیں اور ہوٹل کے عملے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیبیامیں اجتماعی قبروں اور ساحل سمندر سے29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

مزید تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی ۔

Scroll to Top