خواجہ آصف

افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو سخت ردعمل آئےگا، وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بعد کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگرافغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو اس حساب سے ردعمل دیں گے۔اوراگرافغان سرزمین سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی سیز فائر قائم رہے گا،

جب افغانستان کی طرف سے سیز فائرکی خلاف ورزی ہوئی تو ہم جواب ، مؤ ثرجواب دیں گے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پرحملہ نہ ہو۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔

ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:استنبول میں جاری پاک،افغان مذاکرات میں ایک بارپھر ڈیڈلاک

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ہے، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا جائے جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے

بین الاقوامی مذاکرات کے دوران کی گئی حتمی بات تحریری طور پر کی جاتی ہے۔ مذاکرات میں افغان وفد ہمارے موقف سے متفق تھا مگر لکھنے پر راضی نہ تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، اب ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے ہیں ان کو ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھہر جائیں، اگر ثالث ہمیں کہتے کہ انہیں امید ہے اور ہم ٹھر جائیں تو ہم ٹھہر جاتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا تھا۔ لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا۔

Scroll to Top