اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کروڑوں پاکستانیوں کا انٹرنیٹ پرڈیٹا فروخت کرنیوالا دھر لیا۔
ملزم کے قبضے سے کروڑوںشہریوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات کیلئے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھکر سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک بھی برآمد کر لی گئی جس میں کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیر ایجوکیشن کی پُھرتیاں، لیکچررز کی تقرریوں میں جعلسازی کا انکشاف
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خریدا تھا اور اس ڈیٹا کے ذریعے 10 سے زائد ویب سائٹس چلا رہا تھا جہاں یہ ڈیٹا کو فروخت کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم انیس احمد شاہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اس طرح کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک ملی ہے، جس میں کروڑوں پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ نمبرز، پتوں اور دیگر حساس معلومات کا ریکارڈ موجود تھا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خرید کر مختلف ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کرتا تھا،
وہ 10 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس چلا رہا تھا جن پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا جاتا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی
جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایسی مزید ویب سائٹس کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جو شہریوں کا ڈیٹا بیچنے میں ملوث ہیں۔




