وزیراعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو میں”وکٹری ڈے“ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں ۔
سرکاری خبررساں ادارے سے جاری بیان کیے گئے بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ”وکٹری ڈے“کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، دفاع ، تعلیم اورعلاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے ، تاریخ ، ثقافت اور باہمی اعتماد میں پیوست ہیں ، دونوں ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز بشمول اسلامی تعاون تنظیم ، اقتصادی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں بھی قریبی تعاون برقرار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے : مریم نواز
بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم وفد 27ویں ترمیم کا مسودہ لے کر فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا




