وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)پیپلز پارٹی تحصیل وادئ لیپہ کا اہم ترین اجلاس 7 نومبر کو کیسر کوٹ جے ڈاٹ ھوٹل نزد خواجہ ہاؤس صبح دس بجے ٹنل چوک طلب کرلیا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی طلباء طالبات کو تدریسی عمل میں شدید مشکلات ،صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی پر غور کیا جائےگا
اجلاس میں ادویات کی فراہمی، لوڈ شیڈنگ کے تدارک بوگس بلات ،ترقیاتی سکیموں میں گھپلوں ،میرٹ کی پامالیوں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق گھرانوں کی امداد پر بھی بات ہوگی
اجلاس میں ممکنہ بھارتی جارحیت سے انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بنکرز برتھواڑ گلی، لیپہ بائی پاس، دفاعی و سیاحتی سڑکوں کی تعمیر، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سرکاری محکموں کیلئے دفتری مکانیت کی منظوری شامل ہوگی۔
اجلاس میں نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی سمیت اجتماعی عوامی مسائل پر مشتمل چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے
اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان مہمانان خصوصی ہوں گے
اجلاس میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو حاصل ہونے والی عظیم الشان فتح پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قتل و غارتگری فتنہ الخوارج فتنہ الہند میں پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
بھارتی مظالم اس اہم اجلاس میں آپکی شرکت انتہائی لازمی ہے ٹنل کے میگا پراجیکٹ، اسمبلی میں الگ نشت ، لیپہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو زیر بحث لایا جائے گا۔۔
اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے نمائندگان ٹکٹ ہولڈرز پی، ایس ایف ،شعبہ خواتین ، یوتھ کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک غیر سیاسی ،وزیراعظم انوار الحق جاتے ہوئے نظر نہیں آرہے،شوکت نواز میر




