لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے تھانے جا کر گرفتاری دیدی۔
جنید افضل ساہی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا
9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔
جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔
نومئی مقدمات میں جنید ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی، جنید افضل ساہی پی پی 98 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سزا کے بعد حلقہ خالی ہونے پر 23 نومبر کو پی پی 98 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛حویلی، طلباء کا انٹرنیٹ ، موبائل نیٹ ورک سروسز بحالی کا مطالبہ




