چناری : وحشیانہ تشدد کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار، باقی فرار

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)چناری کے ملحقہ علاقہ کونا میں مبینہ طور پر آوارہ گردی اور لڑکی سے چھیڑنے کا معاملہ

اپنی عدالت لگاتے ہوئے دو نوجوانوں کا اغواء،رسیوں سے باندھ کروحشیانہ تشدد،بال،داڑھی مونڈھنے سمیت نازک اعضاء جلانے میں ملوث تین ملزمان چناری پولیس نے گرفتار کر لئے

واقعہ میں ملوث سرکاری سکول ٹیچر نے عدالت سے دس نومبر تک عبوری ضمانت کروا لی

گرفتار تین ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے پولیس نے آٹھ نومبر تک ریمانڈ حاصل کر لیا،باقی ملزمان تاحال غائب،زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان مدثر ولد بشیر کھوکھر،منیب ولد خلیل الرحمن،ڈرائیور سجاول شبیر(مٹھو) ولد شبیر کیانی ساکن تلی کوٹ،امتیاز،صدیق اور عارف پسران متولی کھوکھر، محمد صغیر ولد محمد صدیق ساکنان کونا نے انس افضل اور مظہر محمود ساکنان کونا کو رسیوں سے باندھ کروحشیانہ تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کیا

ان کے گلے میں جوتوں کے ہار ڈالے،حبس بے جا میں رکھا،آگ سے جسم،نازک اعضاء جلاتے اور گالم گلوچ کرتے رہے

ملزم مدثر نے الزام لگایا تھا کہ یہ دونوں آوارہ گردی کے علاوہ عورتوں کے راستے روکنے میں ملوث ہیں،

تقریباً بارہ گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے نوجوانوں کوورثاء کے حوالہ کیا گیاتھا، اب دونوں نوجوان شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

Scroll to Top