میرپور بورڈ کی نااہلی، پیپروں کی پہلی بار ای چیکنگ ،طلباءکا مستقبل مخدوش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)میرپور بورڈ نےایف اے ، ایف سی سال اول کے امتحانات ای مارکنگ کے نام پر ٹاپر بچوں کی سپلیاں لگا دیں۔

آزاد کشمیر میں ہزاروں بچوں کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا۔ ہونہار طلبہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں

اس سال میرپور بورڈ نے نہ صرف فرسٹ ائیر کا رزلٹ تاخیر سے جاری کیا بلکہ ای-مارکنگ کے پہلے تجربے نے طلباء کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ۔

نہ جانے کس بنیاد پر، اس بار ہزاروں طلباء کے نمبرات غیر متوقع طور پر کم آئے ہیں جبکہ سپلیوں کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی زیادہ رہی ہے۔

فیڈرل بورڈ میں ای-مارکنگ کے باوجود بہتر نتائج سامنے آئے، مگر میرپور بورڈ میں نتائج اس قدر خراب آئے کہ طلباء اور والدین دونوں پریشانی میں مبتلا ہیں۔

والدین اور طلباء کا مؤقف ہے کہ:
ای-مارکنگ سسٹم کو بغیر مکمل تیاری اور تربیت کے نافذ کیا گیا۔
پیپر چیکنگ میں بے ضابطگیاں اور تکنیکی خامیاں واضح نظر آئیں۔
کئی پوزیشن ہولڈرز اور محنتی طلباء کو غیر متوقع طور پر سپلی لگ گئی۔
نتیجہ یہ نکلا کہ:
بے شمار طلباء کے تعلیمی کیریئر، اگلے داخلے اور اعتماد کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
ہم میرپور بورڈ انتظامیہ، چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1۔ ای-مارکنگ سسٹم کا آڈٹ اور مکمل جائزہ لیا جائے۔
2۔فیل یا کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے پیپرز کی ری چیکنگ کروائی جائے۔
3۔آئندہ ای-مارکنگ سسٹم کو مکمل تربیت اور تیاری کے بعد نافذ کیا جائے۔
میرپور کے طلباء کی محنت رائیگاں نہیں جانی چاہیے۔
شفافیت، انصاف، اور ذمہ داری یہی ایک تعلیمی بورڈ کی اصل پہچان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بم کی اطلاع پربھارتی طیارے کی بمبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Scroll to Top