شاہینوں کی تباہ کن بائولنگ ،جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی آوٹ،111 رنز کا ہدف

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران شاہیوں کی تباہ کن بائولنگ ،پاکستانی باؤلرز نے دوسرے ٹی 20 میچ کی پہلی اننگز میں تباہ کن آغاز کیا، صرف 11 رنز پر جنوبی افریقہ کے تمام بلے باز پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو ابتدائی15 اوورز کے اختتام تک درست ثابت ہوا۔

فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے 3 اوورز میں 3 رنز دے کر 3 ہی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ریزا ہنڈریکس اننگز کی دوسری ہی گیند پر سلمان مرزا کی شاندار اندر آتی ہوئی گیند کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹے، ڈی کاک اور ٹونی ڈی زورزی 7،7 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، میتھیو بریٹزکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوالڈ بریوس نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 25 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے، جنوبی افریقی کپتان ڈیونون فریرا 15، جارج لینڈے 9 اور کوربن بوش 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون
سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Scroll to Top