ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین : 5.5 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں ، دفاتر سے باہر نکل آئے
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ اسی علاقے کو گزشتہ اگست میں بھی 6.1 شدت کے زلزلے نے ہلا دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے بالیکسیر کے گردونواح میں چھوٹے زلزلے آتے رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ترکیہ میں 2023 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔




