طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی نے گلاسکو یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کر لی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سابق طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی نے برطانیہ کی مشہور گلاسکو یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کر لی۔

طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی کے مطابق برطانیہ جدید اور بہتر تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے اچھا ملک ہے اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کو ادھر آنا چاہیے

لیکن اسکے ساتھ ساتھ برطانیہ کے نافذ قوانین پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔۔

نعیم احمد عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر اپنے تمام فیملی ممبر کا شکریہ ادا کرتا ہے جنھوں نے انتہائی نامساعد حالات میں مُجھے یہاں تک پہنچایا ۔

طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی کا کہنا تھا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ میرے خاندان کا کلیدی کردار ہےوالدین کی دعائیں شامل حال رہی ہیں۔

نعیم احمد عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں آزاد کشمیر بھر کے نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ بہتر اور روشن مستقبل کیلئے کسی بھی ملک میں تعلیم حاصل کرنے نکلیں

طالبعلم رہنما نعیم عباسی کا کہنا تھا کہ اس سے وہ اپنی تعلیم کے ساتھ اپنے خاندان اور ملک کی بھی خدمت کر سکتے ہیں۔

نعیم احمد عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو علم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہوگی تاکہ ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شیخ صالح الفوزان مفتی اعظم سعودی عرب مقرر،وزیرکے برابر درجہ مل گیا

Scroll to Top