اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے ایک روزہ دورے کے دوران سدھنوتی اور سنہسہ، کوٹلی کے مختلف مقامات پر اہم ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت کی۔۔
مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ دورے کا آغاز پلندری میں سابق امیدوار اسمبلی سردار رئیس انقلابی کے بیٹے کی شادی کی تقریب سے ہوا
جہاں انہوں نے وزیر حکومت جاوید بڈھانوی اور سابق وزیر حکومت سردار نجیب نقی سے بھی ملاقات کی۔اس کے بعد، سردار تنویر الیاس خان کا قافلہ سہنسہ کی طرف روانہ ہوا، جہاں سرساوہ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سردار ماجد رزاق ایڈوکیٹ، سردار نعیم باری، پیر سید علی گیلانی اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ پیپلز سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔
سہنسہ میں ہی سابق وزیراعظم نے چوہدری جاوید اقبال ایڈوکیٹ کے بیٹے ڈاکٹر مجتبی جاوید اقبال کی شادی میں بھی شرکت کی۔
دورے کا ایک اور اہم پہلو سابق وزیر حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ نصیر مرحوم کے گھر تعزیت کے لیے پہنچنا تھا، جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران سردار تنویر الیاس خان نے وزیر حکومت چوہدری اخلاق کے تایا زاد بھائی چوہدری صادق مرحوم کی بھی تعزیت کی اور ان کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
سابق وزیراعظم نے راجہ نصیر مرحوم کی وفات پر مرحوم کے بھتیجوں راجہ آصف خان ، راجہ وقاص ایڈووکیٹ ، ایس ایچ او راجہ صداقت سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد اور معززین علاقہ سابق امیدوار اسمبلی راجہ ریاست علی خان ، راجہ طالب، چئیرمین راجہ عبدالقیوم، اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ امجد ،چیف آفیسر راجہ خاور قیوم ، راجہ کبیر خان، راجہ غضنفر ، چیف راجہ قمر قیوم ، چیف راجہ دانیال ، چیف راجہ افضال ، صدر حلقہ ادریس حیات ، مظہر محبوب ،صوبیدار عبدالغنی ، راجہ زاکر ،ڈاکٹر لیاقت ، راجہ باسط و دیگر سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نصیر خان مرحوم ایک باوقار، بااصول اور مخلص سیاسی رہنما تھے۔۔۔
جنہوں نے ہمیشہ اصول پسندی، وفاداری اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ مرحوم کی طویل سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
دورے کا آخری پروگرام بنگیال ہاؤس سہنسہ میں منعقد ہوا، جہاں چوہدری علی اصغر بنگیال اور ان کے ساتھیوں کی میزبانی میں ایک خوبصورت تقریب ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر میڈیا نمائندگان سے تفصیل سے گفتگو کی۔ اس دورے میں مشیر برائے سیاسی امور سردار افتخار رشید چغتائی اور سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین سردار شبریز صابر، راجہ قمر الزمان، مشعل یونس سمیت پیپلز پارٹی کی سیاسی ٹیم کے دیگر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے معدنی ذخائر برطانیہ سے بھی دوگنا زیادہ، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف




