آزادکشمیر کا ایک اور بڑا اعزاز، فیصل اقبال رتیال نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او تعینات

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) میرپور آزادکشمیر کے ہونہار سپوت فیصل اقبال رتیال کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیصل اقبال رتیال آزادکشمیر کی ممتاز سماجی اور علمی و ادبی شخصیت ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت محمد اقبال رتیال کے فرزند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میرپور کے مایہ ناز سپوت فیصل اقبال رتیال کی وفاقی سطح پر بطور ڈی جی ٹیلی کام اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں شاندار کارکرگی کے پیش نظر وفاقی کابینہ نے انہیں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکومت پاکستان کا 3 سال کے لئےچیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل اقبال رتیال آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری برقیات محمد اقبال رتیال کے صاحبزادے ہیں اور فیصل اقبال رتیال چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں وفاقی سطح پر شاندار کارکردگی پر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

میرپور کےہر مکتبہ فکر کی شخصیات نے میرپور کے اس نامور کشمیری سپوت فیصل اقبال رتیال کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے قومی سطح پر 3 سال کے لیئے “این آئی ٹی بی” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات ہونے پران کے والد محترم سیکرٹری(ر)برقیات آزاد کشمیر محمد اقبال رتیال کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود کیساتھ کروڑوں کا فراڈسامنے آگیا

Scroll to Top