امریکی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) نے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا کےہیکرز نےانتہائی مؤثر سوشل انجینئرنگ اور اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد لے اُڑے۔
ڈائریکٹر سائبر برانچ بریٹ لیدرمین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا حکومت اپنے غیرقانونی اسلحے کے پروگرام کو فنڈنگ کیلئے کرپٹو کرنسی سے بڑے پیمانے پر چوری پر انحصار کر رہی ہے اور حالیہ برسوں میں کئی ارب ڈالر چوری کرلئے گئے ہیں۔
ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز بائنانس سے چوری کے علاوہ کرپٹو کرنسی اور ویب 3 سیکٹرز میں انفرادی طور پر بھی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، دھوکا دینے والے حربے استعمال کئےگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جنگی تیاریاں، پراکسی وارفیئر، پاکستان کوچوکنا رہنا ہوگا، سردار مسعود
اس اسکیم کو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘فیس اسٹیلر’ کا نام دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 400 ملین ڈالر سے زائد چرائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیس اسٹیلر ہیکرز لوگوں سے رقم ہتھیانے کے لیے خود کو ان کا جاننے والا ظاہر کرتے ہیں اور ویڈیو کال میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے اعتماد میں لیتے ہیں۔
اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہیکرز ایک جعلی ٹیکنیکل غلطی دکھاتے ہیں، اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے متاثرہ شخص کو لنک پر کلک کرنا پڑتا ہے یا انہیں خطرناک سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ہیکرز متقاثرہ شخص کی کنٹیکٹ لسٹ، سوشل میڈیا اور کمیونیکیشن ایپس تک رسائی کرکے خود کو متاثرہ شخص کا روپ دھارتے ہیں اور اگلے شکار کو اپنے جال میں پھنسا سکتے ہیں۔
ایف بی آئی کے لاس ایجنلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرینڈی نے بتایا کہ فیس اسٹیلر انتہائی مؤثر سوشل انجینئرنگ اسکیم ہے جو یہاں تک کہ انتہائی تجربہ کار ٹیکنیکل اور سیکیورٹی کے ماہر کمپیوٹر صارفین کو بھی دھوکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کا طوفان،عوام ریلیف سے محروم
انہوں نے کہا کہ ہیکرز اس اسکیم کے تحت ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز اور بااعتماد ذاتی تعلقات پر ہمارے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس نے فیس اسیکر کے متاثرین کے 900 سے زائد ویب کیم ویڈیوز قبضے میں لی ہیں۔
یاد رہے کہ ایف بی آئی نے رواں ماہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز پر کرپٹو کرنسی بائینانس سے 6 ارب ڈالر چرانے کا الزام عائد کیا تھا شمالی کوریانے اس الزام کو مسترد کردیا گیا تھا۔




