کھوئیرٹہ، منجوال ، کرجائی کے جنگلات جل کر خاکستر، پرند ے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے

کھوئیرٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)کھوئی رٹہ کے نواحی گاوں منجوال، کرجائی اور گرد و نواح کے جنگل جل گئے 36 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا محکمہ جنگلات کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش تک بھی نہ کی جا سکی قیمتی پرندے اور جانور جل گئے لاکھوں مالیت کے درخت خاکستر، عوام علاقہ کا محکمہ جنگلات کی غفلت، لاپرواہی پر نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاوں منجوال، کرجائی اور گرد و نواح میں آگ لگ گئی 36 گھنٹوں سے زائد سے لگی آگ نے جنگل کو راکھ ڈھیرمیں تبدیل کردیا۔ لاکھوں مالیت کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ نایاب نسل کے پرندے اور جانور بھی جل گئے، محکمہ جنگلات ابھی تک آگ بجھانے نہ پہنچا سکا۔

حافظ ساجد الرحمن امام مسجد الفاطمہ منجوال نے کھوئی رٹہ پریس کلب پہنچ گئے جہاں حافظ ساجد الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی گھنٹوں سے منجوال، ہرجائی اور گرد و نواح کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے مگرمحکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے محکمہ کی جانب سے ابھی تک آگ بجھانے کی کوشش کی نہ ہی محکمہ کے اہلکار علاقے میں نظر آئے۔

محکمہ جنگلات حکام کی لاپرواہی اور غفلت سے چرند پرند اور قیمتی جانور جل گئے۔جنگلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہے ہیں اعلیٰ احکامات فوری نوٹس لیں۔
پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Scroll to Top