راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کاہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گرین بس منصوبے کی تکمیل کیلئے تاخیری حربہ قبول نہیں،ڈپٹی کمشنر ممتاز کاظمی
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4وکٹ پر 429 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سےکپتان ہیری بروک نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔
انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین ڈبل سنچری ہے۔
اس اننگز کے ساتھ ہیری بروک انگلینڈ کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹربن گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی پلان لیکر آرہے ہیں،وزیراعظم گیلانی
ہیری بروک 116 گیندوں پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ول جیکس 30 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جوروٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔
خیال رہےکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار 400 رنز کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان کا 337 رنز کا سب سےبڑا ٹوٹل بنایا گیا تھا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہیری بروک سے پہلےگیری کرسٹن نے1996 میں188 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔




