کوٹلی : ڈینگی وائرس بے قابو، مزید دو کیسز سامنے آگئے، تعداد 17 تک پہنچ گئی

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) کوٹلی میں ڈینگی وائرس آوٹ آف کنٹرول ۔ ایک ہی مارکیٹ سے دو کیسزز سامنے آ گے۔

17 کیس اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں ریکارڈ کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ عوام ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے فوری طور پرحفاظتی اقدامات کریں۔۔

شام کے وقت پورے کپڑے اور گھروں کے دروازے بند رکھیں،ڈینگی سے بچاؤ اور علامات، ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں:-

صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں- مچھروں سے بچاؤ کے اسپرے کا استعمال کریں- پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں

علامات:- تیز بخار- شدید سر درد- جوڑوں اور پٹھوں میں دردڈینگی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں!

مزید یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور علی ریاض ملک اشتہاری قرار

Scroll to Top