پیٹرول 5 روپے 66 پیسے، ڈیزل 1 روپے 39 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 42پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورعدالت کا بڑا فیصلہ، تین سو سالہ ڈوگرہ انتقال منسوخ، یتیم بچیوں کو حصہ مل گیا

Scroll to Top