افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں

افغان طالبان جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،افغان طالبان جھوٹے پروپیگنڈا کی اسی روش پر چل رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا چل رہا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی نئی زرخیز۔ای اسکیم: کسانوں کے لیے بغیر ضمانت قرض کی سہولت

Scroll to Top