مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے نمائندگان کے تعاون سے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں آٹوموبائل ٹریڈ کے طلباء اور انسٹرکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران پاک سوزوکی اسلام آباد کے ٹریننگ ہیڈ محمد ابرار اور سوزوکی مظفرآباد موٹرز کے سروس منیجر وقاص حیدر نے جدید آٹوموبیل ٹیکنالوجی، انجن سسٹم، الیکٹرانک ڈائگنوسٹک ٹولز کے استعمال اور جدید گاڑیوں کی مینٹیننس سے متعلق تفصیلی لیکچرز اور عملی مظاہرے پیش کیے۔
یہ تربیتی ورکشاپ طلباء کے لیے ایک قیمتی سیکھنے کا موقع ثابت ہوئی، جس سے ان کے عملی علم اور تکنیکی مہارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔قبل ازیں، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ملک خالد پرویز اور AJK-TEVTA کے سیکریٹری / چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر مسعود احمد بخاری کے مابین ایک تفصیلی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں AJK-TEVTA کے تمام اداروں کے طلباء کے لیے اپرنٹس شپ (Apprenticeship) اور روزگار (Jobs) کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اساتذہ اور طلباء کے لیے تربیتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایکوپمنٹ (Equipment)، اسپیر پارٹس (Spare Parts) کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاکہ اداروں میں عملی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
آخر میں ادارے کی انتظامیہ نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔
مزید یہ بھی لکھ




