وادیِ لیپا(جی ایم بخاری، کشمیرڈیجیٹل) وادی لیپااللہ کی قدرت کا ایک حسین شاہکار جہاں زمین، آسمان، ہوائیں اور پانی سب قدرت کی تسبیح پڑھتے محسوس ہوتے ہیں۔
یہ وادی صرف خوبصورتی نہیں بلکہ انمول قدرتی نعمتوں کی سرزمین ہے:سرخ چاول: دنیا بھر میں نایاب، خوشبودار اور غذائیت سے بھرپور۔
کاغذی اخروٹ: دنیا کا نمبر وَن، دماغ اور دل کے لیے مفید۔چھوٹی مکھی کا شہد: خالص، شفا بخش اور قوتِ مدافعت بڑھانے والا۔
لوبیا کی دال: ذائقے دار، توانائی بخش اور آسان ہضم۔مکی، سیب اور جڑی بوٹیاں: قدرتی غذا اور علاج کا خزانہ۔کشمیری چائے: لیپہ کی مٹی، محنت اور محبت کا ذائقہ۔
یہ وادی اپنے صاف و شفاف چشموں، ٹھنڈی ہواؤں اور روح پرور فضا کے باعث واقعی “نعمتوں کی وادی” کہلانے کی مستحق ہے۔جہاں قدرت نے حسن، برکت اور شفا کو ایک ساتھ جمع کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ونڈوز 10 سپورٹ 14 اکتوبر کو ختم ،ایک سال تک مفت حاصل کرنیکا طریقہ سامنے آگیا




