میرپور: کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کاکڑہ پوٹھہ بینسی میں زمین بوس ہونے والے مکانات کے متاثرین کے مطالبہ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپورراجہ عمر طارق،مہتمم تعمیرات عامہ عمارات انجینئر شہزادہ او رنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتا ب گردیزی،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول منگلا ڈیم ہاؤ سنگ اتھارٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر)محمد معروف خان کی سربراہی میں 30/35رکنی وفد نے کمشنر میرپور ڈویژن سے ملاقات کرکے معاملہ سے آگاہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پرپوٹھہ بینسی کے27مکان ناقابل رہائش قرار
وفد نے اگاہ کیا تھا کہ پوٹھہ بینسی اور کاکڑہ ٹاؤن میں پانی کی سطح 1240فٹ تک بلند ہونے کے نتیجے میں زمین کے اندرونی ڈھانچے میں تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں جس کے باعث ان کے اربوں روپے کے پختہ مکانات زمین بوس ہوچکے ہیں۔
ان تمام حالات کے تناظر میں کمشنر میرپور ڈویژن نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،یہ کمیٹی اندر ایک ہفتہ منہدم اور زمین بوس ہونے والے مکانات کے نقصانات کا تخمینہ مرتب کر کے اپنی رپورٹ معہ سفارشات دفترکمشنر میرپور ڈویژن میں ارسال کریگی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کمیٹی کسی دیگر افسر کو بمنشا بطور ٹیکنیکل ممبر شامل کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔




