پکتیکا بھی دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل میں نور ولی محسود کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بعد صوبے پکتیکا کے علاقے مرغہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم، اب تک دھماکوں کی نوعیت اورممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

قبل ازیں افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرنو میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاع ملی تھی جس کی افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کابل میں ہونیوالے دھماکے میںتحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور ولی محسوس کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق کابل شہرنو کے چوک میں ایک فضائی حملے میں ایک لینڈ کروزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار شخص کے بارے میں مختلف اطلاعات آرہی ہیں۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق نشانہ بنائی گئی لینڈ کروزر گاڑی جو شہری عدالت کے قریب تھی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈر سوار تھے۔تحریک طالبان پاکستان کے ایک رکن کا مبینہ آڈیو پیغام وائرل ہے جس میں کہا جا رہا ہےکہ ہلاک ہونیوالا شخص نورولی محسود ہے۔

کابل دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر نور ولی محسودکے ہلاک ہونے کی اطلاعات  پر بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا ہے

Scroll to Top