مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مطالبات کی منظوری کے بعدآزادکشمیر بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی گئیں ۔ میرپور،باغ،حویلی،راولاکوٹ، کوٹلی، تتہ پانی، جہلم ویلی ، نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ ڈویژن کے تمام اضلاع میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اظہار تشکر ریلیاں نکالی گئیں جہاں کشمیری عوام نے بھرپور شرکت کی ۔
پونچھ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اظہارِ تشکر ریلی!عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دیدجبکہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اظہارِ تشکر جلسہ میں پیراگلائیڈرز کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے
عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جنڈالہ بازار کے مقام پر اظہار تشکر ریلی و پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تحریک کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت و اظہار ہمدردی کی گئی۔
ہولاڑ انٹری پوائنٹ سے کوٹلی شہر واپسی انجمن تاجراں و جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا استقبال و اظہار تشکر ریلی ، دوسری جانب مطالبات کی منظوری کے بعد باغ میں بھی یوم اظہار تشکر پروگرام منعقد کیا گیا
باغ میں پروگرام سے قبل اظہار تشکر ریلی حیدری چوک سے اور اختتام قندیل چوک میں ہوئی۔لوگوں کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔
تتہ پانی میں بھی اظہار تشکر ریلی دن 2بجے تتہ پانی کے شہر میں نکالی گئی جس میں تمام عوام علاقہ تتہ پانی راج محل اور پونچھ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم تشکر دعائیہ تقریب سے قبل باغ شہر میں پیدل ریلی شہریوں اور تاجروں کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔
؎
ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد عثمانیہ ہوٹل کے باہر باضابطہ تقریب کا آغاز ہو ا جس میں عوامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی ۔
عوامی حقوق تحریک کے سامنے اپنے تمام تر سیاسی مفادات بالائے طاق رکھ کر قوم نے بھرپور ساتھ دیا۔
عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے جب بھی کال ھوگی انشااللہ بھرپور قوت کے ساتھ ہم صفِ اول میں ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری طلباء کیلئے بڑی خبر،امریکہ کا مفت تعلیم کا سنہری موقع فراہم کرنے کا اعلان




