راناثنااللہ سے ن لیگ آزادکشمیر کے وفد کی اہم ملاقات،سیاسی حکمت عملی طے

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نےصدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے کارکنان نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کارکنوں کے تحفظات سے بھی آگا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی بگڑتی سیاسی صورتحال پرپیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب

وفد کی قیادت مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کی، جبکہ ملاقات میں تنظیمی امور، آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مرکز و ریاست کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے راناثنااللہ سے آزادکشمیر حکومت کے حوالے سے مشاورت کی کہ آیا اب حکومت میں رہنا ہے یا نہیں کیونکہ ن لیگ کے دو مہاجر وزرا راجہ صدیق اور احمد رضا قادری کابینہ سے فارغ ہونے جا رہے ہیں۔

دو وزرا کے فارغ ہونے کے بعد موسٹ سینئر وزیر وقار نور اور عامر الطاف کابینہ میں رہ جاتے ہیں اس صورت میں ن لیگ کی کوشش ہے کہ انتخابات سے قبل بہتر فیصلہ لیا جائے ۔

Scroll to Top