اسلام آباد: اے پی ایس حملے کے مرکزی ملزم اور فتنہ الخوارج کے بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان نے کھل کر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد بھی کھل کر عمران خان کی حمایت کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب را کی پروپیگنڈا مہم بھی بے نقاب ہو گئی ہے، جس میں عادل راجہ اور احسان اللہ احسان دونوں بدنام اور غیر معتبر افراد پاکستان مخالف بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔
عادل راجہ کیساتھ ایکس سپیس میں گفتگو کرتے ہوئے دہشتگرد احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک حقیقت ہے ، ملک کی سب سے مقبول جماعت کےسربراہ ہیں ، ان کےساتھ ظلم ہورہاہے۔
احسان اللہ احسان نے افغانستان سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تعریف کی اور کہا کہ جہاں تک افغانستان کے تناظرمیں ان کے جو بیانات ہیں ،کوئی بھی شخص جو حقیقت جاننے کی کوشش کرتا ہو اور حقیقت کو تسلیم کرتا ہو وہ اس طرح کی موقف کی حمایت نہیں کریگا جو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے اپنائے رکھا ہے۔
ایک سابق دہشت گرد اور دوسرا خود ساختہ تجزیہ کار،بھگوڑا، جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے احسان اللہ احسان کو تجزیہ نگارکے طور پر پیش کرنا را کی منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہے۔
یہ دونوں افراد پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔حکومت اور سکیورٹی ادارے اس پروپیگنڈا مہم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریںتاکہ ملک کی سلامتی اور عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
دریں اثناء دہشتگرد احسان اللہ احسان کا ایکس اکائونٹ سسپنڈ کردیا گیا ہے جس کی اطلاع بھگوڑے عادل راجہ نے ٹوئٹر پر دی ہے۔




