اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آزادکشمیر کی بگڑتی صورتحال پر کل 8اکتوبر بروز منگل کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی سیاسی صورتحال پر پارٹی کے ممبران اسمبلی و کور کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس 8 اکتوبر بروز بدھ بوقت 2 بجے دن زرداری ہائوس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سردار یعقوب
راجہ فیصل ممتاز راٹھور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی طرف سے تمام عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردیں۔
پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ایکشن کمیٹی سے کئے گئے معاہدہ کے بعد صورتحال کاجائزہ لیا جائیگا اور حکومتی امور پر بھی غور کیا جائیگا، اجلاس میں پی پی قیادت کی طرف سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کامطالبہ بے جا،بگرام ایئربیس کسی صورت امریکہ کے حوالے نہیں کرینگے، ذبیع اللہ مجاہد




