جنگ کے 150دن بعد بھارتی ایئرچیف نیند سےبیدار، حواس بحال نہ ہوسکے،مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل) بدترین ناکامی کے بعد بھارت ابھی تک سنبھل نہیں سکا ،معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے 150 دن گزرنے کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایک ایسا دعویٰ کر دیا جس پر ہنسی روکی نہیں جا سکتی۔

ان کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جے ایف 17 اور ایف 16 طیارے مار گرائے، حالانکہ وہ طیارے لڑائی میں شامل ہی نہیں ہوئے تھے۔

یہ دعویٰ جنگ ختم ہونے کے 150 روز بعد سامنے آیا لیکن جب بھارت کو ہونے والے نقصانات سے متعلق سوال پوچھا گیا تو بھارتی ایئر چیف نے کوئی تسلی بخش جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیا نے اپنی آنکھوں سے بھارتی رافیل اور مگ 29 کے ملبے کو دیکھا، لیکن بھارتی حکام آج بھی سچائی سے نظریں چرا رہے ہیں۔

پاکستانی ایئر فورس نے لڑائی کے دوران چھ صفر کے اسکور کی واضح گواہی دی تھی حتیٰ کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بارہا تصدیق کی کہ بھارت کے سات جنگی طیارے گرائے گئے تھے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پی ایس ایکس نے نئی تاریخ رقم کر دی

Scroll to Top