پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ سے شکست پر کپتان محمد رضوان کا بیان آگیا

سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان محمد رضوان کا بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار نے کے بعد محمد رضوان نے کہاکہ شکست کا دن ہمیشہ مشکل ترین ہوتا ہے۔ گراؤنڈ کی پچ شروع میں مشکل تھی لیکن کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

گلین فلپس نے حیران کن اننگز کھیلی جن کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں بولنگ کے آخری اوورز اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، تاہم ابرار احمد کی بولنگ شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ ایک عام آل راؤنڈر ہیں، ان سے 10 اوورز کروانے کی توقع نہیں تھی، لیکن ا س نے 5 سے 6 اوورز اچھے کرائے۔

Scroll to Top