آزادکشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات مثبت رخ اختیار کر گئے ہیں

زرائع کے مطابق بیشتر نکات پر پیش رفت ہو چکی ہے۔ حکومتی نمائندوں کے مطابق اب تک 90 فیصد مطالبات پر اتفاق رائے قائم ہو گیا ۔

البتہ باقی امور پر بات چیت کل دوپہر 12 بجے دوبارہ شروع ہوگی جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مذاکراتی ارکان شریک ہوں گے۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، ایڈووکیٹ انجم علی اور انجم زمان نے کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترکی کا شہر استنبول زلزلے سے لرز اٹھا، لوگوں میں خوف وہراس، گھروں سے نکل آئے

Scroll to Top