وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو جھٹکا، کابینہ کے 2 وزراء عہدوں سے مستعفی

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔

عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں، جبکہ فیصل ترکئی پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور 27 ستمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں ان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں دونوں وزرا کی شکایت کی تھی، اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو فیصلوں کا مکمل اختیار دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں وزرا کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ،

Scroll to Top