لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے “معرکۂ حق” میں اپنے آپ کو دفاعی طور پر ثابت کر دیا ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کو معاشی طاقت بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے، کسی ملک کو اس پر کوئی تحفظات نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے معاہدوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے، سب خاص مقصد کیلئے متحد ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں دفاعی معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔




