وادی لیپہ: پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش، کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کی ہدایت کھیواڑہ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں کی شرکت کی، 300 سے زائد مریضوں کو لایا گیا اور انہیں فری ادویات بھی دی گئیں۔
عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج بالخصوص کمانڈر لیپہ گارڈز عامر فرید کا شکریہ ادا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا سماہنی میں فری میڈیکل وڈینٹل کیمپ،317مریضوں کا معائنہ
عوام علاقہ کا کہنا تھا کے ہم پاک فوج کمانڈر لیپہ گارڈز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو ان کے گاؤں میں بھیجا اور ہمارا فری چیک اپ کیا اور ادوایات تقسیم کیں۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے دور افتادہ علاقوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں اور فری ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔