جہلم ویلی،ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں فلیگ مارچ،سکیورٹی اہلکاروں کا گشت

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل +عمر بھٹی راجپوت) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال اور ایس پی عباس علی گردیزی کی سربراہی میں ضلعی پولیس و مجسٹریٹس کا فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی سربراہی میں پولیس اور مجسٹریٹس کی جانب سے فلیگ مارچ ہٹیاں بالا سے نیلی، ساون، چناری چکوٹھی سے ہوتے ہوئے واپس ضلعی ہیڈ کوارٹر پر اختتام پذیر ہوا۔۔

فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، عوام میں تحفظ اور اعتماد کا پیغام دینا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

فلیگ مارچ میں پولیس آفسران، مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 ،سیول ڈیفنس کے علاوہ دیگر ذمہ داران شریک تھے، فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوا اور ہٹیاں بالا کے مختلف علاقوں بازاروں سے ہوتے ہوا چکوٹھی کے مقام پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے مکمل الرٹ رہتے ہوئے مختلف علاقوں کا گشت بھی کیا ۔۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اور ایس پی عباس علی گردیزی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

فلیگ مارچ کے ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔

انہوں نے کہا کہفلیگ مارچ کا مقصد قانون کی حکمرانی ہے، فلیگ مارچ کرکے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ومنظم ہیں اور شرپسند عناصر کے خلاف چوکنے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

اپنی پرامن ریاست کا امن و امان بحال رکھا جائے گا ۔عوام الناس اپنے اردگرد کسی مشکوک شخص یا چیز کو دیکھیں تو فوری قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں۔

عوام اور میڈیا کے تعاون سے ہی ریاست کے امن کو قائم رکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کو پرامن بنانے کے لیے عوام اور میڈیا ہم سے تعاون کریں تاکہ ماحول پرامن رہے۔

Scroll to Top