دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں پر کارروائی کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے،
جبکہ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوریا کمار یادو کے متنازع بیان پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی جس پر بھارتی کپتان کو طلب کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کو بھی جمعہ کے روز آئی سی سی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔
سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران صاحبزادہ فرحان نے کسی غلطی سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ “پٹھان لوگ ایسے ہی جشن مناتے ہیں، اس کا مقصد بھارت کے خلاف کوئی پیغام دینا نہیں تھا۔”
حارث رؤف نے بھی وضاحت دی کہ ان کے کسی عمل کا سیاسی پس منظر نہیں تھا۔ میچ ریفری نے ان سے “چھ صفر” کے اشارے کی وضاحت پوچھی تو حارث نے الٹا ریفری سے ہی سوال کردیا کہ “آپ بتائیں اس کا کیا مطلب ہے؟”
تاہم آئی سی سی نے حارث رؤف کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل شِن کیوکشِن کائی کراٹے چمپئن شپ شروع، کھلاڑی عدیل راجہ روس روانہ




