فیلڈ مارشل ، ایئرچیف کی سربراہی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے، شہبازشریف

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا80 واں اجلاس ،وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب جاری۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی سربراہی میں دشمن کا مقابلہ کیا اور بھارت کے 7 طیارے تباہ کیے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال مئی میں پاکستان کو اپنی مشرقی سرحد پر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے ہمارے شہروں پر حملے کیے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کی قیام امن کی کوششوں کو سہارا اور کہا کہ ہمارے خطے میں قیام امن کی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک دن کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے اور بھارت کا قبضہ ختم ہوگا۔

تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی طلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینی اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں جبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس سے قبل جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے اقوام متحدہ پہنچنے پر بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سرحد پاردہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔

گمراہ کن پروپیگنڈا اور جعلی خبروں نے اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے،ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقاء کو خطرے میں ڈال رہی ہے

بھارت نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا، بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی

بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی،پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا۔۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا۔۔۔مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا،

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں شاہینوں نے دشمن کو اپنی مہارت سے زیر کیا۔۔بھارت کے سات جنگی طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔۔ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

پاکستان کے عظیم جانبازوں، شہداء کے ورثاء کو سلام پیش کرتے ہیں،،ہمارے شہداء کے نام ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ زندہ رہیں گے۔۔شہداء کی مائوں کا حوصلہ ہمارے راستے منور کرتا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیناقوم کیلئے اعزاز، انوارالحق

Scroll to Top