ایشیاء کپ 2025: بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی بلے بازوں کے آگے ٹھہر نہ سکی ،124رنز پر ڈھیر

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی 101 رنز پر 9ویں وکٹ گر گئیں ۔جبکہ 124 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی ۔تسکین احمد چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دبئی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا

شاہین نے پرویز حسین کو صفر اور توحید کو 5 رنز پرپویلین بھیجا جبکہ سیف حسن 18 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ مہدی حسن 11 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ نور الحسن 16 اور جاکر علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پہلے پاکستان کا کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں،مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 136رنز کا ہدف دیا، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، بنگلہ دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پرویز حسین ایمن صفر پر آؤٹ ہوئے وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمدنواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سیف حسن 15 گیندوں پر 18 رنز بنا کر کھیل رہے تھے کہ حارث رؤف کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

توحید ہری دوئے نے 10 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، مہدی حسن نے 11 رنز کی مختصر اننگز کھیلی مگر وہ بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور محمد نواز کی گیند پر حسین طلعت نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔

بنگلہ دیش کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نور الحسن تھے، جو صائم ایوب کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 16رنز بنائے، جاکر علی بھی 5رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، انہیں صائم ایوب نے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

پاکستان کی اننگز

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور ایک کے بعد ایک بیٹر آؤٹ ہوتا گیا ۔49کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے۔صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ۔

پاکستا کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی 19،محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ:بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پاکستان نے 55 ڈاٹ بال کھیلیں

Scroll to Top