امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان گلگت بلتستان پہنچ گئے ،گورنر مہدی شاہ سے اہم ملاقات

گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان گلگت بلتستان پہنچ گئے، گورنرگلگت بلتستان مہدی شاہ سے ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امورپر تبادلہ خیال ۔

گو رنرگلگت بلتستان مہدی شاہ اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کیلئے ریاست کے دونوں آزاد خطے مل کر حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کریں گے۔

دونوں نے آزاد کشمیر جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کے داخلوں میں کوٹے کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی سربراہی میں وفد نے گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ کیساتھ ملاقات کی،وفد میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی ایڈووکیٹ مشتاق احمد ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالسمیع،رشید عالم فاروق بھی شامل تھے۔۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان اسلامی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں باندھے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی ان رشتوں کو بحال اور قائم رکھے گی۔۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم ملانے کیلئے شونٹر ٹینل پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے اس سے باہمی ملاپ ہوگا اور فاصلے بھی کم ہوجائیں گے۔۔

گلگت بلتستان میں ایک بڑے کینسر اور دل کے ہسپتالوں کی ضرورت ہے،میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز ناگزیر ہیں،سی پیک کے منصوبوں سے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو اقتصادی فائدہ پہنچے گا۔۔

اس لیے شونٹر ٹنل کی تعمیرفوری ضرورت کا تقاضاکرتی ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارایت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ریاست کے دونوں آزاد خطو ں کی حکومتوں اور عوام پر فرض ہے۔۔

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے بنوقابل پروگرام شروع کررہی ہے جس میں 50ہزارنوجوان ہنرمند بن کر باعزت روزگار کے حصول کے قابل ہوجائیں گے۔

اس موقع پر گورنر مہدی شاہ نے کہاکہ آزاد کشمیرکی جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے داخلوں کا کوٹہ ہوتا تھا جس سے ایک دوسرے کے درمیان رابطہ بھی تھا اور یکجہتی بھی تھی۔

آزاد کشمیرحکومت نے اس کوٹے کو کم کیاہے۔ اس کوبڑھانے کی ضرورت ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی اسمبلیاں ملکر کشمیری عوام کی آزادی کیلئے کام کریں۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام نے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرنا ہے،اقوام متحدہ کی قرارادوں پر عمل درآمد کیلئے راہ ہموار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کہ کوٹے کے حوالے سے وہ آزاد کشمیرحکومت سے بات کرکے گلگت بلتستان کے طلبا کے مستقبل کو روشن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں پورا حصہ ڈالیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

Scroll to Top