حویلی،خورشید آباد میں ہسپتال موجود،ڈاکٹرز ہیں نہ سٹاف، مریض خوار

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر ضلع حویلی کی سب ڈویژن خورشید آباد کے عوام دور جدید میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔آر ایچ سی ہسپتال میں میڈیکل آفیسر تک کی سہولت موجود نہیں۔

آزادکشمیر کے پسماندہ ترین علاقے حویلی کی سب ڈویژن خورشید آباد میں ہسپتال تو موجود ہے لیکن شہریوں کے لئے ڈاکٹرز کی سہولت میسر نہیں ہے۔مریضوں کو مین گیٹ سے ہی ڈی ایچ کیو ریفر کیا جانے لگا

ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی والے اس علاقے میں صحت کی ناپید سہولیات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تحصیل میں یوں تو ہسپتال ہے لیکن ڈاکٹرز نہیں ، لیب ہے ٹیکنیشن نہیں، جدید ترین ایکسرے مشین بھی موجود ہے لیکن اسے چلانے کیلئے بجلی کے وولٹیج ہی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا تقرر کب ہوگا؟وزیراعظم نے بتا دیا

شہریوں کا کشمیر ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو میں کہناتھا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں ہمیں خود علم نہیں۔ ہم دینا کے ساتھ کیا مقابلہ کریں گے جب مریض لئے ہسپتال جاتے ہیں تو وہاں سے خالی ہاتھ ہی واپس آتے ہیںَ۔

وہاں موجود ایک شخص نے بتایا کہ مریض کو رات لے کر آئے ہیں لیکن ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث ابھی کہوٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اگر یہاں ڈاکٹرز نہیں ہے تو اسے کیوں کھول رکھا ہے۔

شہریوں نے حکومت وقت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمران ہمیں صحت کی بنیادی سہولیات بھی نہیں دے سکتے تو پھر ووٹ لینے کس غرض سے آتے ہیں ؟

Scroll to Top