نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیرملکی مصنوعات کا استعمال کریں اور مقامی مصنوعات استعمال کریں، انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب بھارت کے امریکا کے تجارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور اس کے بجائے مقامی مصنوعات استعمال کریں، تاکہ خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: الزامات بے بنیادوشرمناک ہیں، یاسین ملک ،مودی سرکار سے سوالات بھی پوچھ لئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد، مودی ’ سودیشی’ یا بھارت میں بنی ہوئی اشیا کے استعمال پر زور دے رہے ہیں۔
ان کے حامیوں نے امریکی برانڈز کا بائیکاٹ کرنے کی مہمات شروع کر دی ہیں، جن میں میکڈونلڈز، پیپسی اور ایپل جیسی بھارت میں مقبول کمپنیاں شامل ہیں۔
نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہاکہ بہت سی مصنوعات جو ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں غیر ملکی ہیں، ہمیں اس کا پتا نہیں ہوتا، ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں وہی مصنوعات خریدنی چاہئیں جو بھارت میں بنی ہوںتاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کامودی کوایک اورجھٹکا، چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم
بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی امریکی مصنوعات کے لیے ایک بڑی منڈی ہے، جو اکثر امریکی آن لائن ریٹیلر ایمیزون سے خریدی جاتی ہیں۔ برسوں میں امریکی برانڈز کی پہنچ چھوٹے شہروں تک بھی ہوچکی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے دکانداروں سے بھی کہا کہ وہ بھارت میں بنی مصنوعات فروخت کرنے پر توجہ دیں، ان کا مؤقف تھا کہ اس سے ملک کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔