بھارت کی آزادکشمیر میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، پاک فوج کے ہاتھوں دشمن کی پٹائی

وادی لیپہ(کشمیر دیجیٹل) معرکہ حق کے بعد بھارت کی ایک بار پھر پاک فوج کے ہاتھوںزبردست پٹائی ، دشمن کی گنیں خاموش ، وادی لیپا سیکٹر میںبھارتی فوج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ظہر کے وقت سرحدی پوسٹوں اور ملحقہ آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،فائرنگ کا تبادلہ،بھارتی فوج کی گولیاں گھروں اور بازار کے قریب لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسلح افواج پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کر دیا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی چیک پوسٹیں خالی ، بھارتی فوج کی بھاری نفری پیچھے ہٹنے پر مجبور کردی۔

یاد رہے کہ حالیہ امن کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی آبادی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ تاریخی معرکہ حق جلسے میں بھارت کا سینہ چاک کریں گے،ضیاء القمر کا اعلان

Scroll to Top