کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔
پاکستان نے مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں روایتی حریف کے خلاف 0-2 کی فتح کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔
پاکستان نے 9-26 اور 12-34 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔پاکستاں کے احمد حسین کو نمایاں پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم آج مالدیپ اور سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کےکھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور خیر سگالی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ،سری لنکا سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا،افغان ٹیم کا سفرتمام ہوگیا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے میچ میں بھارتی کپتان یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔
صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور پوری ٹیم ڈریسنگ روم لوٹ گئی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن بھارتی کیمپ تک پہنچے مگر کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ، بھارت کا بھی ردعمل سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے اپنےکھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے اس رویے پر دنیا بھر تنقید کی گئی تھی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔