مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ پولیس آزادکشمیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق محکمہ پولیس آزادکشمیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے
پولیس کا تمام تر ریکارڈ ڈیجیٹائزڈ ہو چکا ہےکسی بھی شخص کیخلاف جب کوئی مقدمہ خواہ کسی بھی نوعیت کا درج رجسٹرکیا جاتا ہے تو ڈیجیٹائزیشن کی بدولت مقدمات (Cases) میں ملوث افراد کے تمام تر ریکارڈ کا مکمل پروفائل تیار ہوتا ہے-
پولیس ریکارڈڈیجیٹائزڈ(Digitized) ہونے کی بنأ پرجدید سیکورٹی آلات SVAS/AVAS ، EPP موبائل ایپلیکشن کے ذریعہ کسی بھی مقام پر کسی شخص کے کریمنل ریکارڈ کو چیک کیا جا سکتا ہے- مرکزی سطح پر پولیس ریکارڈکے محفوظ ہونے کی بنأ پر اسے نہ تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ریکارڈ میں کسی بھی قسم کا ردوبدل ممکن ہے-
حصول تعلیم و روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک سفر، ملازمت وغیرہ کے سلسلہ میں سیکورٹی کلیئرنس ،کیریکٹر سرٹیفکیٹ وغیرہ کاریکارڈ آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے-
تعلیمی اداروں میںزیرتعلیم طلباءلاعلمی اور ناسمجھی یا دوستوں کے بہکاوے میں آکرمنفی اور خلاف قانون سرگرمیوں، لڑائی جھگڑے وغیرہ کے واقعات میں ملوث ہو جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوکر باقاعدہ پروفائل بن جاتا ہے-
مزید تعلیم کے حصول، سکالرشپ یا روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے کے لئے جب وہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ ، سیکورٹی کلیئرنس (NOC) کے حصول کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیریکٹرسرٹیفکیٹ ، سیکورٹی کلیئرنس میں درج شدہ مقدمات کا اندراج ہوتا ہے ، اور وہ بیرون ملک سفر اختیار نہیں کر پاتے- بعض افراد کو ویزہ وغیرہ کی تمام تر کارروائی مکمل ہونے کے باوجود ائیرپورٹ سے واپس کر دیا جاتا ہے-
بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک بھی ایسے افراد کو مقدمات کی وجہ سے سرکاری و پرائیویٹ ملازمت کے حصول میں رکاوٹ بن جاتاہے اور اسطرح نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہے-
والدین اور اساتذہ کا فرض ہے کہ نوجوان نسل پر کڑی نظر رکھ کر ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی فکر کریں- انھیں معاشرے کیلئے اچھا انسان بنائیں-
طلباء ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا خاص خیال رکھیں اور ہرگزکسی بھی منفی؍خلاف قانون سرگرمی کا حصہ نہ بنیں- کسی بھی شرپسند کے بہکاوے میں نہ آئیں- جس سے آپ کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہو-
مزید یہ بھی پڑھیں:غزہ جغرافیہ نہیں، ایک چیخ ہے, رفح کراسنگ سے افسوسناک رپورٹ سامنے آگئی




