باغ، ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالے سوشل میڈیا صارفین کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

باغ( کشمیر ڈیجیٹل ) ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت نے کہا ہے کہ علمائے کرام معاشرے کا اہم جزو ہیں انتشار کو روکنے اور معاشرے کی اصلاح میں علماء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا باغ کی پر امن فضاء کو ہم سب نے ملکر قائم رکھنا ہے جس میں علماے کرام صف اول میں ہیں، علماء اجتماعات میں عوام کو ریاست کے اندر افراتفری پھیلانے والوں کے ایجنڈے کو بے نقاب کریں۔

ریاست کے اندر امن اور مسائل کے پر امن حل کیلئے تمام مکاتب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ معاشرتی امن برقرار رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی باغ چوہدری امین، انفارمیشن آفیسر سردار پرویز،تحصیل مفتی ادریس چغتائی، تمام مکاتب فکر کے علماے کرام سمیت دیگر شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء کرام وہ طبقہ ہیں جن پر عوام نا صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ علماء کرام معاشرے کا سب سے معتبر حصہ مانتے ہیں علماء معاشرے کو راہ دکھاتے ہیں اور باغ کے علماء نے ہمیشہ ہر منفی سرگرمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

سرکاری ملازمین جو سوشل میڈیا سمیت کسی بھی جگہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی بات کریں گے انکے خلاف ریاست بلا تخصیص کاروائی کرے گی۔۔

ریاست کے اندر افراتفری پھیلانے کی کسی مکتبہ فکر کو اجازت نہیں جو بھی قانون کے خلاف جاے گا قانون اسکے خلاف اپنا راستہ بنائے گا، جو لوگ شہداء علماء اور اجداد کو گالی دے رہے ہیں وہ معاشرے کی تباہی کا باعث ہیں۔۔

انہیں ہر صورت روکنا ہو گا علماء ممبر و مہراب سے معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں،ریاست کے اندر افراتفری کے ماحول کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔۔

ریاست میں امن ہے تو سب محفوظ ہیں ریاست کے اندرافراتفری ہو گی تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا ہمارے اسلاف نے جانیں قربان کر کے یہ خطہ آزاد کروایا انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے ایس ایس پی چوہدری امین نے کہا کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے جس کو کچھ لوگ کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے علماء رہبر کے طور پر معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں علماے کرام نے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی رائل ایئرفورس نے جہاز کو خصار میں لے لیا

Scroll to Top