اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔
یہ اپیل اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے اُس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے یہ اپیل ٹیلی کمیونی کیشن ری آرگنائزیشن آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہےجس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی تقرری قانونی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھی اور وہ تمام تر قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج (16 ستمبر 2025) کو ایک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وا ضح رہے کہ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں بطور ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا جس کے اگلے ہی روز یعنی 25 مئی 2023 کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کا عہدہ سونپا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بیشتر علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز الرٹ




