ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 3 سرکاری ملازمین معطل، انکوائری شروع

بھمبر،سماہنی،برنالہ(کشمیر ڈیجیٹل)ریاست مخالف سرگرمیوں ،احتجاج جلسے جلوس اور اشتعال دلانے والے 3 سرکاری ملازمین سروس سے معطل ،محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔معطل ہونے والے اہلکاروں میں ایک ملازم لوکل گورنمنٹ،ایک ملازم محکمہ صحت جبکہ ایک ملازم محکمہ تعلیم کالجز سے ہے۔

اس حوالے سے سرکاری ملازمین کوڈ آف کنڈکٹ کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب ایسے ملازمین کی بھی چھان بین جاری ہے جنکی فیملی سے اہلخانہ یا قریبی عزیز و اقارب ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور سرکاری ملازم اپنے اہلخانہ کوبھی ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں روکتے

تفصیلات کے مطابق سماہنی ضلع بھمبر کے تجارتی مرکز پونا میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پروگرام میں شرکت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ملازم معطل کردیا ، محمد ہارون پروجیکٹ منیجر دہی ترقی ڈڈیال انکوائری آفیسر مقرر۔ محمد ارشد نے ایکشن کمیٹی کے پروگرام میں شامل ہو کر ریاست مخالف سرگرمیوں میں حصہ لیا ، محکمانہ موقف

ریاست مخالف سرگرمیوں ،احتجاج جلسے جلوس اور اشتعال دلانے والے 3 سرکاری ملازمین سروس سے معطل ،محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔معطل ہونے والے اہلکاروں میں ایک ملازم لوکل گورنمنٹ،ایک ملازم محکمہ صحت جبکہ ایک ملازم محکمہ تعلیم کالجز سے ہے۔

اس حوالے سے سرکاری ملازمین کوڈ آف کنڈکٹ کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب ایسے ملازمین کی بھی چھان بین جاری ہے جنکی فیملی سے اہلخانہ یا قریبی عزیز و اقارب ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور سرکاری ملازم اپنے اہلخانہ کوبھی ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں روکتے

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا! 29 ستمبر کی کال مسترد:دھیر کوٹ کے تاجروں کا تمام بازار کھلے رکھنے کا اعلان

Scroll to Top