ہٹیاں بالا : 8 فروری کی مینڈیٹ چوری اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ، پولیس کی بھاری نفری مذید کسی کارکنان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔
پولیس گردی ، مینڈیٹ چوری اور پکڑ دھکڑ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ریاستی جبر اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے! جہلم ویلی اور مظفرآباد میں پولیس کے ظالمانہ چھاپوں اور بے رحمی سے کی جانے والی گرفتاریوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فاشسٹ حکومت اپنے خوفناک ہتھکنڈوں سے ہمارے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارا عزم شکست پانے والا نہیں۔ ہر گھر میں پی ٹی آئی کی پہچان ہے اور ہر دل میں عمران خان کی محبت بستی ہے۔ پچھلے سال 8 فروری کو، بغیر کسی بڑے کمپین، بغیر امیدواروں کے، ظلم و پکڑ دھکڑ کے باوجود، اس ملک کے 80 فیصد باشعور عوام نے عمران خان کے حق میں ووٹ دے کر یہ پیغام دیا کہ مینڈیٹ کی چوری کا انجام سخت ہوگا۔
دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ کس بے دردی سے ناجائز حکومت نے 17 سیٹوں والی پارٹی کو حکومت بنا کر دے دیا۔ اسی جذبے اور جوش کے ساتھ ہم ایک بار پھر 8 فروری کو سڑکوں پر نکلیں گے اور مینڈیٹ چوری کے خلاف یومِ سیاہ منائیں گے۔ ہم ہر صورت سڑکوں پر اُتر کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنی آواز کو بلند کریں گے!۔
یہ ظلم اور جبر ہماری تحریک کو مزید مضبوط کرے گا اور ہمارے عزم کو لوہے کی طرح پختہ کر دے گا۔گرفتاری یا جیل کا خوف ہمیں روک نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے ہماری جدوجہد کا، ہمارا حوصلہ اور عزم وہ قوت ہے جو ظلم کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا۔ متحد ہو کر ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور دنیا کو دکھا دیں کہ عوام کی طاقت کیا چیز ہے ۔