نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے)صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر وممبرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں آزادکشمیر کو ماڈرن سٹیٹ بنائیں گئے۔
شاردا کی تاریخی حیثیت حقیقی معنوں میں بحال کریں گئے۔شاردامیدان مستقبل قریب میں سہولیات سے آراستہ اور دانش سکول کامقام ہوگا۔
کشن گھاٹی،شاردہ یونیورسٹی،قلعہ تاریخی ورثاء ہیں۔ناظم آبادسے مائی ناردہ جھیل کیلئے شاندار سڑک بنائیں گئے۔ مستقبل قریب میں گلگت سے شونٹھر شاہراہ اورجلکھڈ بائی پاس سمیت شاہراہ نیلم کے تحت شاردہ سیاحت اور کاروبارکامرکزہوگا۔
آئندہ سال مسلم لیگ ن کے دور اقتدار سے تعمیر وترقی کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ نیلم میں لگاکر پاکستان وآزادکشمیر کی تاریکیاں مٹائیں گئے۔
ماضی میں بے مثال روزگار کی فراہمی کی ہے مستقبل میں بھی نیلم کے عوام کو دیلیز پر روزگار مہیا کریں گئے۔ مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان اپنے گھر مسلم لیگ ن میں واپس آئیں خوش آمدید کہیں گئے۔
مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوام کی توقیر اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گئے۔
صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کے شاردہ پہنچنے پر کارکنوں نے استقبال کیا ۔ ثاقب صدیقی نے انہیں ہارپہنایا اور انہیں علاقے کے دورہ پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
نوید اقبال قریشی ایک متحرک اور سنجیدہ سیاسی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ،2016میں مسلم لیگ ن کی حمایت کی جبکہ 2021 کے الیکشن میں شاہ غلام قادر کے الیکشن نہ لڑنےکی وجہ سے پی ٹی آئی کی حمایت کی ۔
اس بار شاہ غلام قادر نے حلقہ ایل اے26سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد نوید اقبال قریشی اپنے خاندان اورعزیزواقارب سمیت مسلم لیگن کا حصہ بن گئے ہیں۔
نوید اقبال قریشی جیسے متحرک اور فعال کردار اداکرنے والے کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے شاردہ کے نواحی علاقہ میدان میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ریاست کو ماڈرن سٹیٹ بنانے کے اقدامات کریں گے۔
اللہ رب العزت سے امید ہے کہ ریاست کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے شاندار موقع ملے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا HR-V کی خریداری اب قسطوں پر ممکن، نیا پلان متعارف




