اسلام آباد:نئی دہلی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کے نام خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر یاسین ملک کو پھانسی دی گئی تو جنوبی ایشیا میں امن کی امید کاایک باب ختم ہو جائیگا۔
خط میں مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق چھوڑ کر ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا، اور سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس قیادت یاسین ملک کو انصاف دلانے کے لیے بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنائے اور موت کی سزا کی مخالفت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کشمیریوں پر وار تھا، دنیا خاموش کیوں ہے؟مشعال ملک کا دو ٹوک پیغام
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف یاسین ملک کا نہیں بلکہ پورے خطے کے امن، انصاف اور انسانیت کے مستقبل کا ہے۔یاسین ملک کی پھانسی امن کی امید کا خاتمہ ہوگی،
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت انتخابی سیاست کے لیے پھانسی کا سہارا لے رہی ہے، کانگریس کو اس معاملے میں پارلیمان میں آواز بلند کرنی چاہیے، منصفانہ ٹرائل اور انسانی حقوق یاسین ملک کا حق ہیں،




